news 1587217495 2472

کھانے پینے کے اشیاء سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے

ویب ڈسک : کھانے پینے کے اشیاء سے کورونا وائرس ہوسکتا ہے؟ ، برطانوی  سائنسدانوں اور حکومت نے تفصیلات جاری کر دی۔

 کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء اور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے اس لیے پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے خاص احتیاط برتیں۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ بار بار ہاتھ دھونا یقینی بنائیں اور کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

برطانوی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاءسے کورونا وائرس لاحق ہونے کے متعلق بھی تنبیہ کرتے ہوئے لوگوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری نئی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاءاور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی آپ میں منتقل ہو سکتا ہے لہٰذا پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے خاص احتیاط برتیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دوسری جانب برطانیہ کے این ایچ ایس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باہر سے سامان لانے کے بعد سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دیر تک صابن سے دھوئیں جب کہ پھل اور سبزی کی خریداری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ براہ راست اسے ہاتھ نہ لگائیں اور ان چیزوں کا چھلکا اتار کر استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اس ضمن میں سپر مارکیٹس اور دیگر کھانے پینے کے کاروباری افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی لباس، دستانے اور حفظان صحت کا سختی سے خیال رکھیں۔

علاوہ ازیں سپر مارکیٹ سے خریدی جانے والی اشیاء کی پیکنگ کو کھانے کو نقصان نہ پہنچانے والے جراثیم کش یا گرم پانی میں صابن ملا کر صاف کرنا بھی بہتر رہے گا۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح کھانے کو پکانے سے اس میں اگر وائرس ہو تو وہ ختم ہو جاتا ہے.پیکنگ کھولتے ہوئے بھی احتیاط برتیں اور اس کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں