پی ٹی وی سپورٹس

پی ٹی وی سپورٹس میں گھپلے،قواعد کی خلاف ورزی،حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے منظر عام پر آگئے جبکہ اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔یہ تمام غیر قانونی کام فواد چوہدری کے وزارت اطلاعات کے دور میںانجام دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پیپرا رولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپور اور غیر شفاف تھا، غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے باہر نکالا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے گئے، من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کیے گئے۔وزارت اطلاعات نے ا ربوں روپے کے نقصان،قاعدے قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان