پی ٹی وی

پی ٹی وی میں بھاری معاوضوں پر بھر تی پی ٹی آئی کے چہیتے افسران فارغ

اسلام آباد:پی ٹی وی سے بھاری بھر کم تنخواہوں پر بھرتی کئے گئے افسران کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان افراد کو فواد چوہدری کے دور وزارت میںپرکشش معاوضوں کے عوض ملازمتیں دی گئی تھیں۔طاہر مشتاق چیف ایچ آر آفیسر کو 8 لاکھ 70 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا تھا اسکے علاوہ باقی مراعات علیحدہ تھیں ناصر اے نقوی کو چیف ٹیکنالوجی آفیسر کو 8 لاکھ 70 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا تھا اسکے علاوہ باقی مراعات علیحدہ تھیں کرنل(ر)ندیم نیازی جی ایم سیکیورٹی کو 4 لاکھ 25 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا تھا اسکے علاوہ باقی مراعات علیحدہ تھیں طاہر مشتاقCHRO ، ناصر اے نقوی CTO اور ندیم نیازی جی ایم سیکیورٹی کو پی ٹی وی سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ تینوں افسران کے دفاتر سیل کرکے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کو مطابق پی ٹی آئی حکومت میں دیگر بھاری معاوضو ں پر رکھے گئے افراد کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں ۔ بھاری معاوضوں کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو 21 ملین کا ماہانہ نقصان ہوتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے