سری لنکا مستعفی وزیراعظم

سری لنکا، مستعفی وزیراعظم کا گھرنذر آتش، جھڑپوں میں 5اموات، کرفیو نافذ

کولمبو: سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی ہنگامے سرد نہ ہو سکے،مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسے کے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی استعفی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور190 زخمی ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نے کرونیگالا شہر میں راجا پاکسے کا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلیمنٹ کے گھر جلادیے گئے ۔ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔سری لنکا بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کی قلت ہے اور تیل کی کمی کے باعث بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔سنگین معاشی بحران کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی