وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف لیگی قائد نوازشریف سے ملاقات کیلئے کابینہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے،وزیراعظم برطانوی ایئرلائن کی پرواز بی اے 2260 کے ذریعے لندن گئے، شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر قیادت کو اجلاس کے لیے لندن طلب کیا ہے، پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے اہم سیاسی فیصلے بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم اور وفد کے دیگر اراکین جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق