خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لہر

گرمی کرے گی آج بھی راج

لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے،جبکہ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیراثر رہیں گے۔ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں دادو، نوابشاہ، مٹھی، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔بلوچستان میں سبی اور تربت میں پارہ چھیالیس کو چھونے کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گوادرمیں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 36 سے 38، قلات میں 30 سے 32، جیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 44 سے 46، تربت میں 46 سے 48، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے۔جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے