چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

حقیقی آزادی کے لیے سندھ کی عوام کے پاس جائوں گا،عمران خان

اسلام آباد :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقات میں حکومت کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، عمران خان نے سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہوگئے ہیں، آصف علی زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں۔سندھ کے عوام آصف علی زرداری کے خلاف بیدارہوچکے ہیں، حقیقی آزادی کے لیے سندھ کی عوام کے پاس جائوں گا۔ اس حکومت کے خاتمے کی شروعات سندھ سے ہوگی۔مجھے سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کے لیے سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ نکلیں ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین