مریم نواز

مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کو سیکیورٹی بطور نائب صدر مسلم لیگ ن دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کو پولیس کے ساتھ رینجرز کی سیکیورٹی بھی دی جائے گی اور مریم نواز کو اسلام آبادمیں پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔ذرائع کے مطابق دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان