ایئرپورٹس کی سولر انرجی پر منتقلی کا پلان تیار

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ابتداء میں کراچی ایئر پورٹ کو سولر انرجی پرمنتقلی کرنے کی تجویز ہے جس کیلئے دستاویزی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔سولر انرجی پر منتقلی کے لیے فزیبلٹی پلان کی تشکیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پرمنتقلی سے اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کوسولر انرجی پرمنتقلی کے پلان پرکام کررہے ہیں، کامیابی ملنے پردیگر ایئرپورٹس کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ایئرپورٹس پر بجلی کا مسئلہ ہے وہاں ترجیحات پر سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے کی تجویز ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں بھی سولر انرجی پلانٹ نصب کرنے بھی منصوبہ میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ