بجلی کی طلب

ملک بھر میں بجلی کی طلب زیادہ پیداور کم

ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار 743 میگاواٹ کا ہوگیا،،، مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگاواٹ ہے طلب 25 ہزار500میگاواٹ تک پہنچ گئی،،، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ بجلی پیدا کرہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے،سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیالاہور الیکٹرک کمپنی ( لیسکو ) کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور نے تمام وی وی آئی پی فیڈرز پر لوڈشیدنگ کرنےکاحکم دیا ہے جب کہ انہوں نے جی او آر سمیت اپنے گھر کابھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ختم کردیا ہے۔
سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ سب عوام برابر ہیں لہٰذا یکساں سلوک کیا جائے تاہم اس دوران صرف اسپتال والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ استثنیٰ حاصل ہوگا

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق