56383063

پیٹ پر جمی چربی جان لیوا بیماری کے امکانات بڑھاتی ہے: تحقیق

اکثر لوگوں کے پیٹ پر چربی جمنا شروع ہوجاتی ہے اور وہ اس حوالے سے بالکل فکر مند  نہیں ہوتے لیکن  یہ چربی ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

پیٹ پر جمنے والی چربی کو کم کرنے کے لیے انسان کو اپنی خوراک کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جو اس پریشانی سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

پیٹ اور اس کے اطراف میں جمنے والی چربی بے شمار جان لیوا بیماریوں کو بڑھاوا دیتی ہیں جس میں امراضِ قلب، دمہ، فالج اور دیگر خطرناک بیماریاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چکن گونیا کی روک تھام کے حوالےسےقومی ادارہ برائے صحت کی ایڈوائزری جاری

اس حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں پیٹ پر جمی چربی کا امراضِ قلب کے امکانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ پیٹ اور کمر کے اطراف جمنے والی چربی انسان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو بڑھاوا دیتی ہے۔

تحقیق کے بانی سوڈان کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ہینی محمدی کا کہنا ہے کہ پیٹ پر جمنے والی چربی نا صرف دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھاتی ہے بلکہ یہ فالج کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے سب سے پہلے انسان کو اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا ضروری ہے جب کہ اس چربی کو ختم کرنے کے لیے ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹ یعنی مشکل ورزش کرنی چاہیے۔

دن بھر کھانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو مدِنظر رکھنا بے حد ضروری ہے اور ساتھ ہی اپنی خوراک میں کولڈ ڈرنکس اور جوسس کا استعمال بالکل نا کریں۔ 

کیٹاگری میں : صحت