Screen Shot 2020 04 21 at 4.02.19 PM

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی اہم میڈیا بریفنگ

اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کے وفاقی کابینہ نےاوگراآرڈیننس میں ترامیم کے فیصلے کی توثیق کی،وزیراعظم نےچیئرپرسن مسابقتی کمیشن کو ہٹانے کا فیصلہ کیاتھا، کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی منظوری دی،مسابقتی کمیشن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ری اسٹریکچر کیاجائے گا،مسابقتی کمیشن ماضی میں مخصوص شخصیات کو تحفظ دیتا رہا،مسابقتی کمیشن کےخلاف 27درخواستیں دائر ہوچکی ہیں،مسابقتی کمیشن کے اسٹیک ہولڈر نے ریاست کے27ارب روپے واپس کرنے ہیں،عوامی مفادات کے تحفظ کےخلاف پالیسیاں قابل قبول نہیں ہوں گی.

مزید پڑھیں:  افغانستان سے مذاکرات وفاق کاکام ،علی امین کا بیان احمقانہ ہے ،حنا کھر

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کے کابینہ نےریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائش گاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی منظوری دی ،تمام سرکاری ملازمین سے متعلق یکساں پالیسی کا اطلاق چاہتے ہیں،وفاقی کابینہ نےاقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی ہے،قیام اوراستحکام پاکستان میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے،قومی کمیشن میں اقلیتی برادری سے ہی چیئرمین منتخب ہوں گے،اس سے پہلے قومی کمیشن کے چیئرمین اقلیت سے نہیں تھے،قومی کمیشن میں اقلیتوں کی اکثریت ہوگی.

مزید پڑھیں:  دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین محمد علی نے رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کیں،کابینہ کمیٹی قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی.