پاکستان تحریک انصاف مردان میں میدان سجانے کو تیار

رہنما تحریک انصاف بیریسٹر سیف نے کہا کہ مردان میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف عظیم الشان عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا
موجودہ حکومت کے آتے ہی لندن میں چوروں کی بیٹھک لگ گئی.بیریسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات ہی کے ذریعے ملک کو پیدا شدہ بحران سے نکالا جا سکتا ہے. عمران خان کے ہمراہ عوام پر مسلط شدہ چور ٹولے کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے. ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتدر حلقے عوامی انقلاب کا راستہ روکنے کی کوشش نہ کریں.جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے کے لیے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں، آج شام چھ بجے مردان میں تاریخی جلسہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس