حمزہ شہباز

سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مسیحی برادری کے تحفظات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اس گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کے انکار کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی اثناء میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شیلنگ کی اور جلسہ گاہ سے سامان ہٹا دیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری