خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لہر

سورج کا پارہ ہائی،ملک بھر میں ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں سمیت ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 46 اور فیصل آباد میں سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور