امریکی نوجوان کی فائرنگ

نسلی تعصب کا شاخسانہ،امریکی نوجوان کی فائرنگ سے10سیاہ فام ہلاک

نیو یارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس نسل پرست سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر نامناسب جملے کسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔فائرنگ کرنے والے نوجوان کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔ نوجوان حملہ آور بروم کمیونٹی کالج کا طالب علم ہے۔دوران تفتیش نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی۔ جس وقت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کر خود کو گولی مارنے کی دھمکی دی تاہم پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند