شیخ رشید احمد

شیخ رشید کی الیکشن نہ کرانے پر بڑے حادثے کا شکار ہونے کی تنبیہ

اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثنا اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی، میں آج فیصل آباد میں میڈیا سے بات کروں گا اور پھر جلسے میں شرکت کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف