پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت مخمصے کا شکار

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ختم کرنے کا مشور دیدتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ آج متوقع ہے۔دوسری جانب ملک میں ریکارڈ مہنگائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناگزیر اضافے کے معاملے پر شہباز شریف حکومت مخمصے کا شکار ہو گئی ہے۔ ملک میں معاشی صورت حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں یا نہیں ن لیگ ایک مشکل دو راہے پر پھنس گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی قیادت قیمتوں میں اضافہ کے معاملے پر تقسیم ہو گئی ہے، دوسری طرف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے مخالف ہیںموجودہ صورت حال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا حکومت کے لیے ایک اور چیلنج بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم