Screen Shot 2020 04 21 at 4.37.15 PM

پشاورمیں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے- اجمل وزیر

پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےآنےوالےافرادکےٹیسٹ کیےجارہےہیں،افغانستان سےآنےوالے520افرادکوقرنطینہ سینٹرمنتقل کردیاگیا،قرنطینہ سینٹرمیں جتنےلوگ ہیں ان کاخیال رکھاجارہاہے،ذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری کےخلاف سخت اقدامات کررہےہیں،ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آرڈیننس نافذکردیاگیاہے.

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 32اشیاضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کوبغیروارننگ گرفتارکیاجائےگا،ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کوتین سال قید،جرمانہ اورضبط شدہ مال کی نیلامی ہوگی،خطرہ کم نہیں ہوا،ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینےوالےکوضبط مال کا10فیصدبطورانعام دیاجائےگا.

مزید پڑھیں:  صوابی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی آلات کی کمیابی، سرنج تک دستیاب نہیں

عوام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اور احتیاطی تدابیرکےتحت گھروں سےباہرنہ نکلیں،پشاورمیں کورونا کے زیادہ کیسز آرہے ہیں،کوروناکا خطرہ کم نہیں ہوا بڑھ رہا ہے.