ڈالر کی قدر میں اضافہ

ڈالر کی قدر میں اضافہ، ایکسپورٹ شدید متاثر

اسلام آباد:پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دبائو کا شکار ہے اور اس کی وجہ بھاری درآمدی بل، کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور بیرونی ادائیگیاں ہیں۔ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک میں درآمدات اور برآمدات میں بڑھتا فرق ا ور صنعتوں کے لیے خام مال کی قیمتوں میں اضافے نے برآمدات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔تاجروں کے مطابق ڈالر کی قدرمیں اضافہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے، درآمدی ادائیگیوں کے لئے بینکوں کے پاس ڈالر کم ہیں۔ تاجروں کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی طلب اور قدر دونوں میں ہی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صنعت کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے سے خام مال کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے برآمدی مصنوعات کی لاگت میں اضافے سے ایکسپورٹ شدید متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال