وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اجلاس

پشاور: وزیر اعلی کی زیر صدارت اشیائے کی خوردونوش کی سرحد پار غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام روکنے کے لئے اجلاس۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ اعلی سول اور عسکری حکام اجلاس میں شریک۔

اشیائے خوردونوش کی غیرقانونی نقل و حمل کو روکنے کے لئے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل۔ ٹاسک فورس میں پولیس اور فوج کے علاوہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کی نمائندگی ہوگی۔ ٹاسک فورس اس حوالے سےایک ہفتے کے اندر جامع لائحہ عمل ترتیب دے کر پیش کرے گی۔

اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں وفاق سے جڑے معاملات کی نشاندہی کی جائے تاکہ معاملہ وفاقی سطح پر اٹھا یا جائے۔