وزیراعظم شہباز شریف

حکومتی مستقبل کا لائحہ عمل،وزیراعظم آج اتحادیوں سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادیوں سے مشاورتی اجلاس میں ملاقات کریں گے، اجلاس میں سیاسی، معاشی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہو گی، حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو لندن میں ہونیوالے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنز اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں گے۔ تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔ملاقات میں حکومت کی مدت پوری کرنے یا اسمبلیاں تحلیل کر نے سے متعلق بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کابینہ کو بھی معاملے پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مستقبل سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق