وفاقی حکومت آٹا فراہمی میں کے پی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی،غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے، وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آٹے کی کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔وزیر اعظم نے وزیر خوراک کو ہدایت کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے، اور بہترین معیار کی گندم درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم