ایٹم بم گرانے کی دھمکی،سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کی تقریر میں پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔اندراج مقدمے کی درخواست شیخ مظفر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ، عمران خان کی جانب سے پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی خوفناک ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سیشن عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو لانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرادیتے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم