طیب اردگان

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں ، طیب اردگان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
طیب اردگان نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ناکام ہیں۔ لہذا ترکی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو منانے کیلئے سویڈن اور فن لینڈ کے وفود انقرہ آنے کی زحمت بھی نہ کریں۔صدر طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایسے لوگوں کو پناہ دیتے ہیں جو ان تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں ترکی دہشت گرد قرار دیتا ہے جس میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور فتح اللہ گولن کے پیروکار، جو ترکی میں 2016 کی بغاوت میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ نیٹو کے فیصلے رکن ممالک کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے بعد اتفاق رائے کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ 30 رکنی ممالک کے اتفاق پر مبنی فیصلہ مشترکہ رضامندی سے طے پانے والے ایک معاہدے کی مانند ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل