یوکرینی وزارت دفاع

خارکیف کو روسیوں سے خالی کروا لیا ہے،یوکرینی وزارت دفاع

خارکیف:یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔واضح رہے کہ خارکیف روسی حملے کے بعد سے مسلسل روسی بمباری کی زد میں رہا ہے۔ اب یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے خارکیف خطے سے روسیوں کو نکال دیا ہے اور سرحدی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان