سی ٹی ڈی کی کارروائی

مہمند میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

مہمند:سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کے گولے اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ماہ بین الصوبائی لائن کے 2 بڑے ٹاورز کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک