شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزکی کارروائی،2 دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان:آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 16 اور 17 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی ہے۔مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ مرنے والے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں مطلوب تھے اور ان کا شمار سرکردہ دہشت گردوں میں ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار