ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون، بارہ ہزار اسکول شمسی توانائی سے منسلک

ایشیائی ترقیاتی بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بارہ ہزار سات سو اسکول شمسی توانائی سے منسلک کردیئے گئے ہیں، ان میں سے دس ہزار سات سو اسکول پنجاب جبکہ دو ہزار خیبر پختونخوا کے اسکول شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں اسکول کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنابہت مہنگا تھا۔کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے پر بتیس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، شمسی توانائی اسکول میں گرمیوں میں بھی بچوں کی حاضری بہتر ہوئی ہے اور طلباء کو اچھا ماحول میسر ہو گا۔ادھر اے بی ڈی اعلامیہ کے مطابق بہاولپور کی یونیورسٹی کو بھی شمسی توانائی دی گئی ہے، شمسی توانائی کی وجہ سے یونی ورسٹی کے یومیہ اخراجات میں بچت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک