ڈیسک رپورٹ : شاہد خاقان عباسی کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام دیا جائے، بجلی کی قیمتوں کو ادھا نہیں تو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چینی پر تحقیقیات کا نیب نے نوٹس لیا ہے ہمیں نیب پر نا حکومت پر اعتماد ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو چینی ایکسپورٹ ہوئی اسکا بڑا حصہ افغانستان بھیجا گیا، ہماری اطلاع ہے کہ وہ چینی افغانستان بھی نہیں گئی عالمی مارکیٹ میں بیچی گئی، شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کا چینی پر قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں ، چند مل مالکان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے.