ایس ایچ اوقتل

پشاور:ناردرن بائی پاس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ،ایس ایچ اوقتل

پشاور:ناردرن بائی پاس پرتھانہ شاہ پور کےایس ایچ او کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کردیا
تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر تھانہ شاہ پور کے سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) شکیل خان گھرڈیوٹی کیلئےجارہے تھےکہ راستے میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او شکیل خان کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں ایس ایچ اوشکیل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نےلاش تحویل میں لیتے ہوئےپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، اس موقع پرسی سی پی او کا کہنا تھا کہ سفید گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نےمقتول ایس ایچ او شکیل خان کی گاڑی پراچانک فائرنگ شروع کردی جس کےنتیجے میں ایس ایچ او موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
سی سی پی او کا کہنا تھا واقعے کی فوری تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور واقعے میں ملوث مجرمان کوجلدازجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ