ہری پور

ہری پور:دوہرے قتل کاافسوسناک واقعہ، ماں اور بیٹا قتل۔

ہری پور کےمضافاتی گاوں چنڈیال میں افسوس ناک واقعہ،رشتے کیلئے ٹیکسلا سےآئے ماں اور بیٹا قتل کردیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق محمد علی اور اس کی والدہ مسماتہ شمیم رشتے کیلئے ٹیکسلا سےقیوم کے گھر آئے تھے،رشتے کی گفتگو کےدوران بات بحث و مباحثہ تک پہنچ گئی اور پھر بحث و مباحثہ اس حد تک بڑھا کہ میزبان ملزم قیوم نے طیش میں آکر رشتے کیلئےآئے محمد علی اور اس کی والدہ مسماتہ شمیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں ماں اور بیٹا موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں ملزم قیوم موقعہ سے فرار ہوگیا، جبکہ تھانہ خانپور پولیس نےمقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کاآغاز کردیا جبکہ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نےلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےتحصیل ہسپتال خانپورمنتقل کردیں۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ