فوڈ سیفٹی اتھارٹی

پشاور : فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،متعدد کارخانے سیل

پشاور : حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے پرکے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے دو کارخانے سیل اور متعدد یونٹس پر جرمانے عائد کردیئے۔ ذرائع کاے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی آئی خان میں فیکٹری پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 500 لیٹر سے زائد مضرصحت مشروبات برآمد کیا گیا۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی اہلکاروں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پروڈکشن یونٹ سیل کردیا گیا،
اس کے علاوہ کوہاٹ میں غیرمعیاری آئس کریم فروخت کرنے پردو کارخانے سیل کردیئے گئے۔ایف ایس اے کی ٹیم نے بڑی مقدار میں غیرمعیاری آئس کریم تلف کرتے ہوئے متعدد یونٹس پر جرمانے عائد کردیئے جبکہ مس لیبلنگ پر چارسدہ میں چپس یونٹ سیل کردیا گیا۔کے پی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دیگر کارروائیوں میں کوہاٹ، ڈی آئی خان میں2دکانیں، لوئرکرم میں آئس کریم یونٹ سیل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ