نرسز ہوسٹل کا قیام، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا احسن اقدام

پشاور:پوری دنیا میں جہاں نرسز کو ہسپتال کی ریڑھ کی ہڈی مانا جاتا ہے۔ ہمارے پاکستان میں ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تو غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والا طبقہ ہے۔خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں بھی نرسز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ان کے رہنے کے لیے مناسب انتظامات کسی بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہیں۔ نرسیں 24 گھنٹے دکھی انسانیت کی خدمت کرتی ہیں اور اس خدمت پر فخر کرتی ہیں۔ہوسٹل کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایم ٹی آئی نرسز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکا کہنا ہے کہ ہم تمام نرسز بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مسائل کو سمجھتے ہوئے ہمیں ہوسٹلز اور بہترین ماحول مہیا کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیں مزید آسانیاں میسر آ سکیں گی۔ ہمیں اس طرح کی سہولیات مہیا کرنے پر ہم اپنی سروسز کو دکھی انسانیت کے لیے مزید بڑھائیں گے۔ یہ ہمارا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو کئی سالوں سے زیرالتوا تھا اور موجودہ انتظامیہ نے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ حل کر دیا جس پر ہم قوم کی بیٹیاں ان کو سلام پیش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی