چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ

بلوچستان: ضلع شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ کی زدمیں آکر3 افراد جاں بحق.

بلوچستان کے ضلع شیرانی کےعلاقے میں چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ کی زدمیں آکر 3 افرادجھلس کرجاں بحق، سات زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے حکام کا کہنا تھا کہ جنگلات میں لگی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز شرغلئی کے علاقے میں چلغوزے کے جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششوں کے دوران آگ کی زد میں آکر 7 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے، آگ بجھانے کےدوران مزید سات زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ژوب سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق اسی علاقے سے ہے،
حکام کاکہنا تھا کہ پہاڑی علاقہ اور دشوار گزار راستہ ہونے کےباعث آگ بجھانے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے،
تا ہم پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بھی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کررہا ہے اور جلد ہی اس آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے