سرکی گیٹ اور چمکنی حملوں میں مماثلت دیکھی گئی

سرکی گیٹ اور چمکنی بائی پاس روڈ پر حساس اداروں کے اہلکاروں اور ایس ایچ اوپر حملوں میں ایک ہی گاڑی کے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیربحث رہی کہ جاں بحق ایس ایچ او پر نان کسٹم پیڈ گاڑی کا استعمال چھوڑنے کیلئے دبائو ڈالاجارہا تھا، ذرائع کے مطابق دو روز قبل سرکی گیٹ میں آئی بی اہلکاروں پر حملے اور شاہ پور ایس ایچ او پر حملے میں مماثلت پائی گئی ہے، دونوں حملوں میں حملہ آوروں نے سفید رنگ کی گاڑی اور کلاشنکوفوں کا بھی استعمال کیا، حملوں میں 20 کے قریب گولیاں چلائی گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کے بارے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ اسے ٹریس کیاجاسکے، ادھر سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیربحث رہی کہ مقتول ایس ایچ او پر نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال نہ کرنے کیلئے دبائو ڈالاجارہا تھا جس پر صارفین نے یہ بات بھی زیرتفتیش لانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری