باجوڑمیں تھانہ نذرآتش،مشتعل افرادنے ملزم کو قتل کردیا

مشتعل افراد نے حملہ کرکے تھانہ ناوگئی کو آگ لگادی اور قتل کیس کے شبہ میں گرفتار شخص کو تھانے سے باہر لے جاکر قتل کردیا۔حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق غفور الرحمان ولد زیارت گل سکنہ نواگئی بارا کمانگرہ جو دو روز قبل لاپتہ ہوگیا اور بعد ازاں اس کی لاش ملی،
اہالیان علاقہ کے مطابق مقتول غفورالرحمن کو آخری بار گرفتار شخص عبدالرشید کیساتھ دیکھا گیا تھا جس پر پولیس نے اسے پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کیا تھاتاہم مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور تھانے کو آگ لگادی اور حوالات سے عبدالرشید کو زبردستی نکال کر تھانے سے باہر لے جاکر بیدردی سے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان