کرکٹرز کی پنشن

کرکٹرز کی پنشن میں فی کس1 لاکھ روپے اضافہ

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔پی ایس ایل 7 سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2 ارب روپے کا منافع ہوا،چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلی کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 54 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی ہے۔تیسری کیٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات کی صورت میں ان کی پنشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں، مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا،
سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

مزید دیکھیں :   برطانوی باکسر جوجوسی نے جرمن حریف کو ناک آئوٹ کردیا