حیات آباد

حیات آباد ‘راکٹ حملے سے میڈیسن فیکٹری کو جزوی نقصان

پشاور کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں میڈیسن فیکٹری پر راکٹ لانچر حملے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد بی ڈی یو کو طلب کرلیا گیا، گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس سے راکٹ فائر کیا گیا.
جو سٹین لے نامی میڈیسن فیکٹری کی بالائی منزل پر آکر گرگیا جس کے نتیجہ میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا۔راکٹ لانچر حملے کے واقعہ سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا تھا پولیس کے مطابق فیکٹری مالک ضیا ء محمد ولد منیر خان ساکن صوابی حال فیز1حیات آباد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کچھ روز قبل بھی حیات آباد میں فیکٹریوں پر ہینڈگرینیڈ گرائے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان