نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی

سپریم کورٹ کےحکم کے بعد نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد۔

چیئرمین نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی عائد کردی،اعلامیہ جاری۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وضاحت کی گئی ہے چیئرمین نیب نے حال ہی میں کیے گئے تبادلوں اورتقرریوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرزاور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی تفتیشی اداروں میں مداخلت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کا فیصلہ دیتے ہوئے اہم مقدمات کے تفتیشی افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، شدید بارشوں سے کمرے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی