سابق وزیر اعظم نواز شریف

عمران خان کی بند تمیزی پر بہت جلد جواب دیں گے ،نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھادیا ہے۔ انہیں یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں۔عمران خان کے نامناسب بیان پر لندن میں صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی بدتمیزی سے متعلق عنقریب بات کروں گا اور کچھ معاملات پر تبادلہ خیال بھی کروں گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملک کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ پاکستان کے لیے اتنے گہرے اثرات چھوڑ گئی ہے، جسے دوبارہ ٹھیک کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہماری معاشرت کو تباہ کردیا، انہیں یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں، نام لیتے ہیں مدینے کی ریاست کا اور باتیں ایسی کرتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری الیکشن کی تیاری مکمل ہے، سب کوپتہ ہے مسلم لیگ ن نے ملک کو کتنا ڈلیور کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ