خیبر پختونخوا سکولوں میں تعطیلات

خیبر پختونخوا میں سکولوں میں یکم جون سے گرما تعطیلات کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں میدانی اور پہاڑی اضلاع کے سرکاری اور نجی سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں الگ الگ شیڈول جاری کردیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گرم مرطوب اضلاع یعنی میدانی اضلاع کے سرکاری اور نجی سکولز یکم جون سے14اگست تک تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے اس طرح سرد مرطوب پہاڑی اضلاع کے سرکاری اور نجی سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول یکم جولائی سے31جولائی تک ایک مہینے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری