پی ٹی آئی دورمیں پاکستان پرقرضے 80فیصدبڑھ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے تقریباً4سال کے دور میں 20 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے جو کہ 1947سے لیے گئے قرضوں میں80فیصد اضافہ ہیں، ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کیا وہ ان قرضوں سے شروع کیا جانے والا کوئی ایک بھی منصوبہ دکھا سکتے ہیں.
لوگ اس کا جواب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطاب کیلئے مدعو کرنے پر کراچی کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پرتعیش اشیائکی درآمد پر پابندی کی وجوہات ، زرمبادلہ کی بچت، ڈالر کے استحکام، سماجی عدم توازن کے خاتمے اور مقامی صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات سے تاجر برادری کوتفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان