اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم میں عمران ٹرمپ کیساتھ تھا،فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں۔پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ نے جبراً اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے کئی عرب ممالک کو آمادہ کیا، اس مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، کراچی کی کانفرنس نے ان کی زبان بندی کی، جس کے بعد سے آج تک اسرائیل کو تسلیم کی بات کرنیکی جرات نہیں کرتے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ مسجد نبوی میں بے حرمتی کے واقعے کے وقت پی ٹی آئی کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کس نیت سے وہاں موجود تھے، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کروانے کے لیے مدینہ منورہ آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو، مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں، ناموس رسالت پر برداشت و تحمل کی حدیں ختم ہو جاتی ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علما اسلام والے تمہیں پاکستان سے نکالیں گے، مانتا ہوں کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، دل آزاری پاکستان اور پوری دنیا کی ہوگی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دل آزاری کرنے والا پاکستانی تھا، پاکستانی کی حیثیت سے میری دل آزاری ہوئی میں فریاد کہاں لیکر جا ئوں۔فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کہتاہے میرے خلاف سازش ہوئی میں کہتاہوں کوئی سازش نہیں ہوئی ہم نے آپ کی حکومت کھلے عام گرائی۔ مولانافضل الرحمان نے اپنی تقریرمیں اعلیٰ عدلیہ اوراسٹیبشلمنٹ سے بھی سخت سوالات کئے اورریاستی اداروں کی پالیسیوں اوراقدامات سے جلسے کے شرکاء کوآگاہ کیا۔فضل الرحمان نے یہ بھی کہا عمران خان کہتاہے میں نے ویڈیوریکارڈکرائی ہے ۔فضل الرحمان کاکہناتھا کہ یہ ویڈیوامریکا اورگولڈسمتھ کوبھجوائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان