پشاور میں3 پہیوں والی گاڑیوں کیخلاف دوبارہ آپریشن کا فیصلہ

پشاور میں رکشہ اور لوڈر موٹر سائیکلز کیخلاف کارروائی کیلئے دی گئی مہلت کے بعد پیر کے روز سے دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تین پہیوں والی گاڑیوں پر پابندی کے باعث وہ لائف ٹائم کیلئے رجسٹر ڈ ہونے والی تین پہیوں والی گاڑیوں مثلا موٹرسائیکل رکشہ، لوڈر موٹر سائیکل اور رکشہ کی تیاری اور اس کی خریدو فروخت وغیرہ پر پابندی عائد کی ہے.
اس مقصد کیلئے شہر بھر میں مذکورہ سروسز کے مالکان کو مہلت دی گئی تھی جس کے ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس میں درجنوں کی تعداد میں اس قسم کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا تھا لیکن رمضان میں ٹرانسپورٹر رہنمائوںکی درخواست پر اس آپریشن کو موخر کردیا گیا تھا اور ٹرانسپورٹرز کو مزید ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ اس مہلت کے ختم ہوئے بھی10دن سے زائد گزر گئے ہیں تاہم اس کے نتائج مثبت نہیں اور ان گاڑیوں میں کمی کے باوجود اضافہ ہوا ہے جس کیخلاف پیر کے روز سے شہر بھر میں کریک ڈائون کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال