نیب نے فرح خان کیخلاف تحقیقات

نیب نے فرح خان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

لاہور:نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور اس کے خاوند احسن جمیل گجر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں میا ں بیوی کی ضلع شیخوپورہ میں تمام ممکنہ غیر منقولہ املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعدفرح خان اور اس کے خاوند نے اپنے ظاہر کردہ اثاثوں کے بارے ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو آگاہ کر دیا تھا۔جن میں ایسی کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی اہلیہ سے واقفیت سے پہلے کی خرید شدہ ہیں۔واضح رہے کہ فرح خان کی کرپشن کی داستانیں نہ صرف اپوزیشن بلکہ گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیے۔فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہلچل مچادی ہے۔کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشری بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی