روس فن لینڈ گیس سپلائی منقطع

روبل میں ادا ئیگی سے انکار،روس کیجانب سے فن لینڈ کو گیس سپلائی منقطع

ماسکو:فن لینڈ میں توانائی کی سرکاری کمپنی کے مطابق روس اب فن لینڈ کو قدرتی گیس فراہم نہیں کرے گا۔ گیس کی سپلائی اب بالٹک کنیکٹر پائپ لائن کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے۔ جو فن لینڈ اور ایسٹونیا کو ملاتی ہے۔روس کی جانب سے فن لینڈ سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ وہ گیس کے بل روسی کرنسی روبل میں ادا کرے۔تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔اس سے قبل روس پولین اور بلغاریہ کو بھی گیس کی سپلائی روک چکا ہے۔دوسری جانب فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے چکا ہے۔ جس کے چند روز بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔فن لینڈ نے یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے نتیجے میں کیا ہے۔ روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔روسی صدر نے وارننگ دی تھی کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر ہمیں کوئی خطرہ یا مسئلہ نہیں ہے لیکن ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر روس اپنا ردعمل دے سکتا ہے اور دے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے