عمران خان لانگ مارچ

فوج نیوٹرل رہے،عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔

اتوار کو پشاور میں پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 تاریخ کو میں آپ کو اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سری نگر ہائی وے پر ملوں گا۔ خواتین بھی ہمارے ساتھ نکلیں۔ میں چاہتا ہوں ہر شعبے کے لوگ نکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ اداروں نے کہا ہم نیوٹرل ہیں تو پھر نیوٹرل رہیں، پولیس، بیورو کریسی اور فوج سے کہتا ہوں ہم توڑ پھوڑ نہیں کرینگے، 26 سالہ سیاست میں ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہوں، غلام بننے سے بہتر موت قبول ہے، بیورو کریسی نے کوئی غیر قانونی کارروائی کی تو ایکشن لیں گے، بار بار کہا جاتا ہے جان کو خطرہ ہے، کوئی خطرہ نہیں، خوف ہے یہ لوگ پٹرول، ڈیزل اور انٹرنیٹ بند کر دیں گے، یہ انقلاب آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بیرونی سازش امریکا سے ہوئی، رجیم چینج کیلئے انہوں نے کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا، گزشتہ 8 ماہ سے یہ سازش شروع ہوئی، امریکا نےملک کےکرپٹ ترین لوگوں کو ساتھ ملایا، اس سازش کا علم گزشتہ جون سے ہی تھا، کوشش کرتے رہے کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو، بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے، 7مارچ کو امریکی انڈر سیکریٹری نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو پاکستان کیلئے مسئلے ہوں گے ، یہ سازش میرےخلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں،وزیر خزانہ

عمران خان نے کہا ’ہم نے ریکارڈ ٹیکس کولیکشن کی۔ آج ان کے پاس نہ کوئی پلان ہے اور نہ ہی یہ فیصلے کر سکتے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی فیصلہ کرے۔ باہر بیٹھا مفرور ہدایت دے رہا ہے۔ آدھی کابینہ ضمانت پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی یہاں بیٹھے میر جعفر اور میر صادق کی سازش سے۔ دوسری توہین یہ کی باہر بیٹھ کر ایک انڈر سیکرٹری نے کہا کہ اسے ہٹاو تو معاف کر دیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ روس کیوں گیا۔ جنہوں نے سازش کی ان کا کہنا تھا کہ خود ہی چلا گیا روس۔ اکیلے نے فیصلہ کیا۔ یہاں پر بھی سازش کی گئی اسے برے طریقے سے پیش کیا گیا۔