موبائل فون سے آیات کو ڈیلیٹ کرنا

موبائل فون سے آیات کو ڈیلیٹ کرنا

سوال: موبائل فون میں جب زیادہ چیزیں جمع ہو جاتی ہیں تو ہم ان کو ڈیلیٹ کرتے ہیں ، اس میں آیات قرآنیہ بھی ہوتی ہیں ، احادیث کا ترجمہ بھی ہوتا ہے، مجھے کسی نے بتایا کہ یہ ڈیلیٹ کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ حدیث شریف ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں یہ بھی ہے کہ مسلمان اپنے ہاتھوں سے قرآن کو مٹائیں گے۔ اس کی وضاحت کریں۔

جواب: موبائل کی میموری سے آیات قرآنیہ یا احادیث ڈیلیٹ کرنا جائز ہے اور کسی حدیث میں مٹانے کی ممانعت یا قیامت کی نشانی والی بات موجود نہیں۔ (الموسوعۃ الفقھیۃ جلد ۳۴ ص۱۹۲ ، اتلاف الکتب ، ہندی جلد ۵ ص ۳۲۲)