گواہوں کے بغیر نکاح کا حکم

گواہوں کے بغیر نکاح کا حکم

سوال: ایک مرد و عورت کا گپ شپ شروع ہو جائے اور اس گپ شپ میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کا ایجاب و قبول کر لیں جبکہ صرف وہ دونوں الگ موجود ہوں تو ان کے اس ایجاب و قبول سے نکاح منعقد ہو گا یا نہیں؟

جواب: نکاح منعقد ہونے کے لیے نکاح کے وقت گواہ (کم از کم دو مرد یا ایک مرد دو عورتیں) کا موجود ہونا اور پھر ان کا ایجاب و قبول کو سننا شرط ہے اس کے بغیر نکاح نہیں ہوتا،لہٰذا مذکورہ صورت میں نکاح نہیں ہو گا کیوں کہ گواہ موجود نہیں ہیں۔